ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی آئی ایم-اے میں مینجمنٹ کا سبق پڑھ رہے ہیں جھارکھنڈ کے وزیر

آئی آئی ایم-اے میں مینجمنٹ کا سبق پڑھ رہے ہیں جھارکھنڈ کے وزیر

Thu, 29 Jun 2017 11:08:24    S.O. News Service

احمد آباد،28؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈ کے وزیروں کا ایک گروپ ہندوستانی مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ احمد آباد میں انتظامیہ اور قیادت کا سبق پڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں انتخاب سے قبل کئے وعدوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔پروفیسر اروند سہائے نے بتایا کہ تین روزہ تربیتی دورہ پیر سے شروع ہوا۔اس دوران آئی آئی ایم-اے کے فیکلٹی ممبران ان کی قیادت اور اخلاقیات، معاون تحریک، صحت کی دیکھ بھال نگرانی، تعلیم اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے بارے میں بات چیت سیشن کے ذریعے معلومات دی جا رہی ہے۔ بہتر انتظامیہ کے لئے انتظام اور قیادت پروگرام میں حصہ لینے والے جھارکھنڈ کی ٹیم میں رام چندر چندروشی، نیرا یادو، سی پی سنگھ، نکات سنگھ منڈوا، سریو رائے، راج پالیوال، لیوس مرانڈی، امر کمار باری اور سی پی چودھری شامل ہیں۔سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پروگرام سے ہمیں انتخاب سے قبل وعدوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایاکہ ہم انتخابات سے قبل بہت سارے وعدے کرتے ہیں لیکن، ہم اقتدار میں آنے کے بعد ترجیحات طے کرتے ہیں کیونکہ وسائل محدود ہیں۔ایسے میں اس طرح کا تعلیمی پروگرام ہمیں نئی چیزیں سیکھنے میں مدد کرے گا اور ہم اپنا وعدہ پورا کرنے کے لئے مؤثر پالیسیاں تیار کر سکیں گے۔سنگھ نے کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام ڈھائی سال پہلے اقتدار میں آئی بی جے پی کی حکومت سے کچھ کرشمہ چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سابقہ کسی بھی حکومت کے مقابلے بہتر ہیں۔ماضی میں لوگوں کو ریاستی حکومت سے کوئی امید نہیں ہوتی تھی لیکن اب وہ ہم سے کچھ کرشمے کی توقع کر رہے ہیں۔اس طرح کی مانگ واضح طور پر بی جے پی کے ریاستی اور مرکز میں برسراقتدار رہنے کی وجہ سے ہے۔


Share: